عمومی طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ والدین کو اپنی اولاد کا احتساب کرنا چاہیے
اور ان کی تربیت کی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے لیکن یہ سوال بھی ذہنوں میں
پیدا ہوتا ہے کہ اگر کوئی مسلمان اپنے والدین کو کسی شرعی حکم کی خلاف
ورزی کا مرتکب دیکھے تو وہ کیا کرے؟کیا وہ انہیں ان کے حال پر چھوڑ دے کہ
وہ شرعی فریضہ ترک کریں اور ناجائز کام میں لگے رہیں یا اپنے ذمے شرعی واجب
کوادا کرنے کا حکم دے ارو برائی سے منع کرے ۔یہ سوال اس لیے بھی اہم ہے کہ
والدین کے ادب واحترام اور ان سے حسن سلوک پر انتہائی زور دیا گیا ہے لہذا
کسی صورت میں بھی ان کی بے ادبی کی اجازت نہیں۔مزید برآں والدین کی
ناراضگی کا بھی اندیشہ ہوتا ہے۔زیر نظر کتاب میں عالم اسلام کے عظیم اسکالر
ڈاکٹر فضل الہیٰ حفظہ اللہ نے قرآن وحدیث یک روشنی میں اس مسئلے کی وضاحت
کی ہے
Pages
Search This Blog
Showing posts with label Islah-o-Tarbiat. Show all posts
Showing posts with label Islah-o-Tarbiat. Show all posts
Saturday, 27 July 2013
Friday, 26 July 2013
Monday, 22 July 2013
Friday, 19 July 2013
Monday, 15 July 2013
Sunday, 14 July 2013
Apne gharon ko barbadi se bachain -- اپنے گھروں کو بربادی سے بچائیں
یہ بات اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ دنیا کے کفار بالخصوص ہنود و یہود
اور صلیبی امت مسلمہ کی تباہی کے لیے کمر بستہ ہو چکے ہیں۔ انھوں نے یہ
سازشی منصوبہ بنایا ہے کہ کسی طرح مسلمانوں کے اس مضبوط خاندانی نظام کو
تباہ کر دیں کہ جس کی بنا پر ایسے افراد جنم لے رہے ہیں جونہ صرف ان کی
آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کی جرأت کرتے ہیں بلکہ ان کی اینٹ کا
جواب پتھر سے دیتے ہیں۔ اس مقصد کے حصول کے لیے ان کے ذرائع ابلاغ
الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا وغیرہ خاص طور پر ان کے مشن کو مسلمانوں
میں آگے بڑھا رہے ہیں۔ محترمہ روبینہ نقاش نے یہ کتاب اسی لیے ترتیب دی ہے
کہ ان ذرائع و اسباب سے آگاہی حاصل کی جائے کہ جن کے ذریعے کفر ہمیں صفحہ
ہستی سے مٹا دینا چاہتا ہے، تاکہ اپنے خاندانوں اور مسلم گھرانوں کو تباہی و
بربادی سے بچایا جا سکے۔ یہ بربادی کس کس طرح ہمارے گھروں میں داخل ہو رہی
ہے؟ اور اس سے ہم نے اپنے آپ کو کیسے بچانا ہے؟ یہی اس کتاب کا موضوع ہے۔
کتاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے پہلے حصے میں ان محرکات کی نشاندہی
کی گئی ہے جن کی وجہ سے ہمارے گھر بربادی کا شکار ہوتے چلے جا رہے ہیں۔ اور
واقعتاً یہ ایسے محرکات ہیں جن کو معمولی سمجھنے کی وجہ سے ہم غیر محسوس
طریقےسے ان میں جکڑے جا چکے ہیں۔ کتاب کا دوسرا حصہ ’گھر کو جنت کیسے
بنائیں؟‘ کے عنوان سے ہے جس میں گھر کو پر سکون اور کامیاب بنانے کے طریقے
درج کیے گئے ہیں۔ کتاب کا اسلوب بہت سادہ اور عام فہم ہے عوام و خواص کے
لیے اس کا مطالعہ بہت مفید ہے۔
Friday, 12 July 2013
Thursday, 11 July 2013
Tuesday, 9 July 2013
Subscribe to:
Posts (Atom)