Friday 31 August 2012

حجتہ اللہ البالغہ -- شاہ ولی اللہ محدث دہلوی

پچھلے چند صدیوں میں  عقل،  فلسفہ اور اسراردین  کے  موضوع پر سب سے بہترین کتاب شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کی حجتہ اللہ البالغہ ہے ۔ مولانا ابو الحسن علی صاحب ندوی رحمہ اللہ اس کتاب کے متعلق تحریر فرماتے ہیں

۔'' شاہ صاحب کی یہ مایہ ناز تصنیف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ان معجزات میں سے ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد، آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کے امتیوں کے ہاتھ پر ظاہر ہوئے، اور جن سے اپنے وقت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اعجاز نمایاں اور اللہ کی حجت تمام ہوئی''۔

 
کتاب کے مقدمہ میں بھی  اس طرف اشارہ ہے کہ  شاہ صاحب رحمہ اللہ کو ادراک ہوگیا تھا کہ آگے عقلیت پسندی کا دور شروع ہونے والا ہے، جس میں احکام شریعت کے متعلق اوہام وشکوک کی گرم بازاری ہوگی۔ اسی خطرہ کا سد باب کرنے کے لئے آپ نے یہ بے نظیر کتاب لکھی ہے۔ اس میں آپ نے تعلیمات اسلام کو مطابق فطرت اور احکام دینی کو مبنی برحکمت ثابت کیا ہے۔ ہر حکم الٰہی اور امر شریعت کے اسرار ومصالح نہایت بلیغ اور مدلل انداز میں بیان فرمائے ہیں۔ جس سے ایک طرف تو متشککین اور مترددین کے شکوک وشبہات کا ازالہ ہوجاتا ہے اور دوسری طرف معترضین کے اسلام پر معاندانہ اعتراضات کا منہ توڑ جواب مل جاتا ہے۔ مولانا محمد منظور نعمانی رحمہ اللہ اپنی سرگذشت میں فرماتے ہیں ۔
 '' میں اپنی زندگی میں کسی بشر کی کتاب سے اتنا مستفید نہیں ہوا، جس قدر کہ اس کتاب سے خدا نے مجھے فائدہ پہنچایا۔ میں نے اسلام کو ایک مکمل اور مرتبط الاجزاء نظام حیات کی حیثیت سے اس کتاب ہی سے جانا ہے۔ دین مقدس کی ایسی بہت سی باتیں جن کوپہلے میں صرف تقلیداً مانتا تھا، اس جلیل القدر کتاب کے مطالعہ کے بعد الحمد للہ میں ان پر تحقیقاً اور علی وجہ البصیرت یقین رکھتا ہوں ''۔

حجتہ اللہ البالغہ -- شاہ ولی اللہ محدث دہلوی  

READ ONLINE


DOWNLOAD


No comments:

Post a Comment